Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ T20 میں آئی سی سی ریگولر ڈوپ ٹسٹ منعقد کرے گی

ورلڈ T20 میں آئی سی سی ریگولر ڈوپ ٹسٹ منعقد کرے گی

نئی دہلی ، 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ہندوستان میں ورلڈ ٹوئنٹی 20 چمپئن شپ کے دوران کسی بھی وقت ڈوپ ٹسٹ منعقد کرے گی، جو تمام آئی سی سی ایونٹس میں معمول کا عمل ہے، ٹورنمنٹ ڈائریکٹر ایم وی سریدھر نے آج یہ بات کہی۔ انھوں نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ ایونٹ کے دوران کسی بھی موقع پر ڈوپ ٹسٹ طویل عرصے سے آئی سی سی کے ٹورنمنٹس کا حصہ رہے ہیں۔ ایسا کیا جاتا رہا ہے اور اب بھی ہوگا۔ سریدھر نے وضاحت کی کہ حالیہ کسی ڈرگ اسکینڈل کی وجہ سے ایسا نہیں ہورہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT