Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ورنگل ، کھمم اور اچم پیٹ انتخابات کے لیے مہم کا اختتام

ورنگل ، کھمم اور اچم پیٹ انتخابات کے لیے مہم کا اختتام

کل رائے دہی ، 9 مارچ کو نتائج ، اسٹیٹ الیکشن کمیشن کی تیاریاں
حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( آئی این این ) : گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن اور کھمم میونسپل کارپوریشن کے علاوہ اچم پیٹ نگر پنچایت انتخابات کیلئے جمعہ کی شام انتخابی مہم اختتام کو پہونچ گئی ۔ یہاں پر 6 مارچ کو انتخابات منعقد ہوں گے ۔ اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلیا ہے ۔ ورنگل میں 58 وارڈس کے لیے انتخابات منعقد ہوں گے جب کہ کھمم میں 50 وارڈس اور اچم پیٹ نگر پنچایت کیلئے 20 نشستوں پر انتخابی مقابلہ ہوگا ۔ تمام بڑی سیاسی پارٹیاں جیسے ٹی آر ایس ، کانگریس ، ٹی ڈی پی ، بی جے پی اور بائیں بازو جماعتوں نے غیر معمولی انتخابی مہم چلائی ۔ گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن ، کھمم میونسپل کارپوریشن اور اچم پیٹ نگر پنچایت انتخابات کے نتائج کا 9 مارچ کو اعلان کیا جائیگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT