Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ورنگل اور کھمم میونسپل کارپوریشنوں کیلئے محفوظ حلقوں کا اعلان

ورنگل اور کھمم میونسپل کارپوریشنوں کیلئے محفوظ حلقوں کا اعلان

حیدرآباد۔15فبروری ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے کھمم اور ورنگل میونسپل کارپوریشن کیلئے منعقد ہونے والے مجوزہ انتخابات کیلئے تحفظات کو قطعیت دیتے ہوئے آج باقاعدہ طور پر احکامات جاری کئے ۔ تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ ورنگل میونسپل کارپوریشن میں جملہ 58 بلدی ڈیویژنس پائے جاتے ہیں ۔ ان 58 بلدی ڈیویژنوں میں ایک بلدی ڈیویژن ایس ٹی ( جنرل) اور بلدی ڈیویژن ایس ٹی ( خاتون ) کیلئے محفوظ کیا گیا ہے ۔ اسی طرح 5بلدی ڈیویژنس ایس سی ( جنرل ) ‘ ایس سی ( خواتین) ‘ 4 بی سی ( جنرل) ‘ 10بی سی ( خواتین) ‘15 ڈیویژن اور 13بلدی ڈیویژنس غیر محفوظ پائے جاتے ہیں ۔ ان غیر محفوظ بلدی ڈیویژنس سے کوئی بھی امیدوار انتخابی میدان میں حصہ لے سکتا ہے ۔ کھمم میونسپل کارپوریشن میں بلدی ڈیویژنوں کی جملہ تعداد 50 ہے ۔ ان بلدی ڈیویژنس میں ایس ٹی ( حنرل ) ایک ‘ ایس ٹی ( خاتون ) ایک ‘ ایس سی ( جنرل ) (3) ‘ ایس سی ( خواتین ) (3) ‘ بی سی ( جنرل) 9 ‘ بی سی (خواتین) (8) ‘ جنرل خواتین (13) اور عام زمرہ کیلئے (جنرل) کیلئے (12) بلدی ڈیویژن کو قطعیت دی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT