Tuesday , June 27 2017
Home / شہر کی خبریں / ورنگل جلسہ ‘ ٹی آر ایس کارکنوں کی سائیکل پر روانگی

ورنگل جلسہ ‘ ٹی آر ایس کارکنوں کی سائیکل پر روانگی

حیدرآباد 25اپریل (یواین آئی )تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں اس ماہ کی 27تاریخ کو منعقد ہونے والے ٹی آر ایس کے جلسہ میں شرکت کے لئے ٹی آر ایس کے ہیڈ کوارٹرز تلنگانہ بھون سے ٹی آر ایس کے لیڈروں اور کارکنوں کی کثیر تعداد سائیکل پر روانہ ہوئی۔تلنگانہ کے نائب وزیراعلی محمد محمود علی، وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے اس سائیکل ریلی کو جھنڈی دکھائی ۔یہ ریلی پارٹی کے مادھاپور کے کارپوریٹر جگدیشور گوڑ کی قیادت میں نکالی گئی جس میں پارٹی کے تقریبا د وہزار لیڈر اور کارکن سائیکل پر ورنگل کے لئے روانہ ہوئے ۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیف کرتے ہوئے وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے کہاکہ یہ ریلی 160کیلو میٹر طئے کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ درمیان میں ریلی میں شامل افراد مختلف اضلا ع کے دیہاتوں میں جاکر تلنگانہ حکومت کے تین سال کے دوران عوام کی فلاح وبہود کے لئے کئے گئے اقدامات اورفلاحی کاموں کے سلسلہ میں عوام میں پمفلٹس تقسیم کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ اس جلسہ کو کامیاب بنانے کے لئے گاوں گاوں پہنچ کر یہ لیڈر اور کارکن عوام سے اس میں شرکت کی اپیل کریں گے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT