Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ورنگل سے راجیا اور دیاکر کی نامزدگیاں داخل

ورنگل سے راجیا اور دیاکر کی نامزدگیاں داخل

حیدرآباد ۔ 2نومبر ( پی ٹی آئی) حلقہ لوک سبھا ورنگل کے ضمنی انتخابات کیلئے آج کانگریس کے امیدوار سرسلہ راجیا اور ٹی آر ایس امیدوار پی دیاکر نے اپنے پرچہ جات نامزدگی داخل کئے ۔ ان کے علاوہ چارآزاد امیدواروں نے بھی اپنے پرچے داخل کئے ۔ ایک سرکاری اعلامیہ کے مطابق نامزدگیاں واپس لینے کی آخری تاریخ 7نومبر ہے ۔21نومبر کو رائے دہی ہوگی اور 24نومبر کو ووٹوں کی گنتی کے بعد نتیجہ کا اعلان کردیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ ٹی آر ایس رکن کے سری ہری کو چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ڈپٹی چیف منسٹر مقرر کیا تھا جس کے بعد اس نشست سے ان کے مستعفی ہونے کے سبب ضمنی انتخابات ناگزیر ہوئے ہیں ۔ حلقہ لوک سبھا ورنگل میں درج شدہ رائے دہندگان کی تعداد 14,75,311 ہے ۔

TOPPOPULARRECENT