Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ورنگل ضمنی انتخابات ہریش راؤ ٹی آر ایس انچارج

ورنگل ضمنی انتخابات ہریش راؤ ٹی آر ایس انچارج

حیدرآباد 27 اکٹوبر (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے سربراہ اور تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ کو ورنگل ضمنی انتخابات کے لئے اپنی پارٹی کا انچارج مقرر کیا ہے۔ ہریش راؤ ضمنی انتخابات کے لئے ٹی آر ایس امیدوار کا انتخاب کریں گے اور انتخابی مہم کی مکمل ذمہ داری سنبھالیں گے۔ باور کیا جاتا ہے کہ کے سی آر خود 29 اکٹوبر کو ورنگل کے ضمنی انتخاب کے لئے ٹی آر ایس امیدوار کے نام کا اعلان کریں گے۔ متوقع امیدواروں میں پروفیسر سامبیا، کے سرینواس شامل ہیں۔ سابق ڈپٹی چیف منسٹر ٹی راجیا کی بیوی میری فاطمہ بھی ٹکٹ کی خواہشمند ہیں۔

TOPPOPULARRECENT