Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ورنگل ضمنی انتخاب میں 36 امیدوار

ورنگل ضمنی انتخاب میں 36 امیدوار

حیدرآباد۔ 5 نومبر (این ایس ایس) ورنگل پارلیمانی ضمنی انتخاب میں 36 نامزدگیاں داخل کی گئی ہیں۔ ریاستی الیکٹورل آفیسر بھنور لعل نے بتایا کہ کلکٹر ضلع ورنگل نے 36 نامزدگیاں موصول ہونے کی اطلاع دی ہے۔ ان میں 19 آزاد امیدوار شامل ہیں۔ ورنگل کی لوک سبھا نشست ایس سی کیلئے محفوظ ہے۔ الیکشن کمیشن نے 5 نومبر کو امیدواروں کی تنقیح کا کام پورا کیا ۔ رائے دہی 21 نومبر کو ہوگی جبکہ 24 نومبر کو نتیجہ کا اعلان کیا جائے گا۔ حکمراں ٹی آر ایس نے ای دیاکر کوامیدوار نامزد کیا ہے جبکہ کانگریس نے سابق ایم پی ایس ستیہ نارائنا ،وائی ایس آر کانگریس نے این سوریہ پرکاش ،بی جے پی و تلگو دیشم اتحاد نے این آر آئی دیویا کو امیدوار نامزد کیا ہے ۔بائیں بازو جماعتیں پروفیسر جی ونود کمار کی تائید کررہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT