Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ورنگل ضمنی پارلیمانی انتخاب لڑنے سے غدر کا انکار

ورنگل ضمنی پارلیمانی انتخاب لڑنے سے غدر کا انکار

حیدرآباد ۔ 14 ۔ ستمبر : ( آئی این این ) : انقلابی شاعر و گلوکار غدر نے آج اس بات کو واضح کردیا کہ انتخاب نہیں لڑیں گے ۔ بائیں بازو جماعتوں اور دیگر تنظیموں کی جانب سے ورنگل حلقہ پارلیمنٹ کے ضمنی انتخابی مقابلہ کی نمائندگی کو انہوں نے مسترد کردیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی امیدواری پر کئی مباحث کی ضرروت ہے ۔ یہاں اس بات کا ذکر بے جا نہ ہوگا کہ بائیں بازو جماعتوں کے علاوہ مختلف تنظیموں جیسے ایس ٹی ، ایس سی و اقلیتی تنظیموں کے علاوہ عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ نے غدر سے ملاقات کر کے نمائندگی کرتے ہوئے مقابلہ پر زور دیا تھا ۔ یہ ملاقات اندرون آدھا گھنٹہ ختم ہوئی جس میں غدر نے ان کی نمائندگی کو بے خاطر کردیا ۔ بعد ازاں مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے میڈیا کو بتایا کہ تلنگانہ کی ٹی آر ایس حکومت نے مخالف کسان پالیسی اختیار کرنے کے علاوہ غریب مخالف پالیسیوں پر عمل کررہی ہے جس کی وجہ سے عوام بے حد ناراض ہیں ۔ اس لیے غدر کی سماجی جدوجہد کو پیش نظر رکھتے ہوئے انہیں ورنگل لوک سبھا ضمنی انتخاب لڑنے کے لیے زور دیا گیا تھا ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT