Friday , October 20 2017
Home / جرائم و حادثات / ورنگل قومی شاہراہ پر سڑک حادثہ ٹینکر ڈرائیور ہلاک

ورنگل قومی شاہراہ پر سڑک حادثہ ٹینکر ڈرائیور ہلاک

حیدرآباد ۔ /27 ڈسمبر (سیاست نیوز) ورنگل قومی شاہراہ پر پیش آئے سڑک حادثہ میں 25 سالہ ٹینکر ڈرائیور ہلاک ہوگیا ۔ میڈیپلی پولیس کے بموجب سریش نائک جو پیشہ سے واٹر ٹینکر ڈرائیور ہے آج دوپہر ناراپلی سے اپنے مکان واپس لوٹ رہا تھا کہ بھاگیہ نگر نندناونم کے قریب اس کی موٹر سائیکل AP24F7212 قابو سے باہر ہوگئی اور ڈیوائیڈر سے جاٹکرائی ۔ اس حادثہ میں شریک نائک شدید زخمی ہوگیا اور اس کی برسرموقع موت واقع ہوگئی ۔ میڈیپلی پولیس نے نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا اور بعد پوسٹ مارٹم ورثہ کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT