Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ورنگل میں ادارہ ادب اسلامی کا طرحی و غیر طرحی مشاعرہ

ورنگل میں ادارہ ادب اسلامی کا طرحی و غیر طرحی مشاعرہ

ورنگل۔26 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب اقبال دردؔ کنوینرمشاعرہ ادارہ ادب اسلامی ورنگل کی اطلاع کے بموجب ورنگل ادارہ ادب اسلامی کا ( طرحی و غیر طرحی) مصرع طرح ‘ مکتب عشق کا دستور نرالا دیکھا ( قوانی ‘ اُجالا ‘ ہمارا اپنا ) بصدارت جناب فضل جاوید ممتاز انشائیہ نگار ‘28 مئی بروز ہفتہ 9:30 بجے شب اسلامک انفارمیسن سنٹر پوچماں میدان ورنگل میں منعقد ہوگا جس میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ممتاز شاعر اقبال شیدائی ‘ محمد حبیب الدین موظف لیبر آفیسر ‘ جناب سیف الدین غوری سیف ظہیرآباد ‘ ڈاکٹر محمد محمود احمد موظف پروفیسر کاکتیہ میڈیکل کالج ورنگل شرکت کریں گے ۔ اس مشاعرہ میں مہمان شعراء کی حیثیت سے ڈاکٹر رحیم رامش (کاغذنگر) ‘سیف الدین غوری ظہیرآباد ‘ امجد سلیم کریم نگر ‘ ڈاکٹر نعیم سلیم حیدرآباد کے علاوہ مقامی شعراء کرام اپنا کلام پیش کریں گے ۔ مشاعرہ کی نگرانی جناب صابر عالم کریں گے جبکہ نظامت کے فرائض پروفیسر احمد حسین خیال انجام دیں گے ۔ جناب اختر معین افسر ‘ محمد حسین پاشاہ نے اہل ذوق حضرات سے معہ دوست احباب شرکت کی خواہش کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT