Saturday , October 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ورنگل میں اراضی تنازعہ پر جھگڑا

ورنگل میں اراضی تنازعہ پر جھگڑا

صدر ضلع کانگریس پر بندوق سے ڈرانے تلگودیشم سٹی صدر کا الزام

ورنگل۔/14اکٹوبر، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ورنگل شہر میں اراضی کے جھگڑے کی وجہ سے کانگریس اور تلگودیشم قائدین آپس میں الجھ پڑے۔ شہر میں اراضی کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے قائدین کی نظریں قیمتی اراضیات پر پڑی ہیں۔ پوچماں کنٹہ علاقہ میں واقع اراضی کو لے کر دونوں کالونی کے لوگوں میں جھگڑا چل رہا تھا۔ ایک پارٹی کی طرف سے کانگریس قائد ضلع صدر نائینی راجیندر ریڈی اور دوسری جانب تلگودیشم صدر ایم مرلی بات چیت میں حصہ لیا۔ بات چیت میں ناراضگی بڑھنے لگی اور تلگودیشم قائد ایم مرلی نے کانگریس قائد پر گن سے ڈرانے کا الزام عائد کیا اور ہنمکنڈہ پولیس اسٹیشن میں راجیندر ریڈی کے خلاف شکایت درج کرائی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس قائدین غنڈہ گردی کررہے ہیں اور گن سے ڈرارہے ہیں۔ اس ضمن میں تلگودیشم پارٹی شدید احتجاج کرتی ہے، کانگریس پارٹی گن کلچر میں تبدیل ہوچکی ہے کانگریس ضلع صدر این راجیندر ریڈی نے کہا کہ تلگودیشم قائد غیرضروری الزام عائد کررہے ہیں جبکہ میرا ریوالور ( گن ) اتفاقاً زمین پر گرا تھا۔ میں نے نیچے گرے ہوئے گن کو اٹھایا تھا ۔ تلگودیشم قائد سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے غیر ضروری الزام لگارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوچماں کنٹہ اراضی تنازعہ کے سلسلہ میں بحث ہوئی تھی لیکن میں نے تلگودیشم قائد ایم مرلی پر گن نہیں تانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلگودیشم قائد ہی روڈی شیٹر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT