Tuesday , October 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ورنگل میں اسکل ڈیولپمنٹ سنٹر کا افتتاح

ورنگل میں اسکل ڈیولپمنٹ سنٹر کا افتتاح

ورنگل۔2اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شریمتی کے کویتا رکن پارلیمنٹ نظام آباد و صدر تلنگانہ جاگروتی سمیتی نے ورنگل میں اسکل ڈیولپمنٹ سنٹر کا افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت میںتلنگانہ سے بیروزگاری کو ختم کیا جائے گا ۔ نوجوانوں کو روزگار سے مربوط کرنے کیلئے مختلف کورسیس کی ٹریننگ دی جائے گی ‘ بیروزگار نوجوانوں کیلئے سارے تلنگانہ علاقہ میں اسکل ڈیولپمنٹ سنٹرس کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ تلگودیشم تلنگاہ کی دھوکہ باز پارٹی ہے ‘ دیاکر راؤ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آندھراپردیش چیف منسٹر چندرا بابو کی نظر میں خود کو وفادار ثابت کرنے کی کوشش میں دیاکر راؤ نچلی سطح کی سیاست کررہے ہیں ‘ حالانکہ پارٹی میں دیاکر راؤ کی اب کوئی اہمیت نہیں رہی ۔ انہوں نے سستی شہرت کیلئے پالا کورتی حلقہ میں گڑبڑ کی ہے ۔ تلنگانہ کے عوام تلگودیشم پارٹی کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT