Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ورنگل میں اقبال مینار کی فوری مرمت کا مطالبہ

ورنگل میں اقبال مینار کی فوری مرمت کا مطالبہ

ورنگل /20 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اردو زبان کے فروغ کیلئے تمام محبان اردو سنجیدہ ہوجائیں اور ہر گھر اردو سے متعلق بیداری مہم کا حصہ بنیں اور تلنگانہ حکومت جلد سے جلد اقبال مینار کی مرمت کریں ۔ ڈاکٹر محمد بہادر علی کی قیادت میں ورنگل کے شعراء و ادیب حضرات نے ورنگل شہر کے قلب میں واقع ہو جہاں میدان جنکشن اقبال مینار کے پاس احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ واضح رہے کہ سال 2002 میں کاکتیہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی جانب سے ورنگل کے مشہور شاعر محمد اقبال درد جو کڈا کے ڈائرکٹر رہ چکے ہیں ان کی مسلسل کاوشوں سے اقبال مینار کی تعمیر عمل میں لائی گئی تھی لیکن آج اقبال مینار کے چاروں طرف سے پتھر جھڑ رہے ہیں ۔ اس ضمن میں محبان اردو کے ساتھ ڈاکٹر بہادر علی سابق پرنسپال اسلامیہ ڈگری کالج صدر انجمن ترقی اردو ورنگل کی قیادت میں احتجاج کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر عزیز احمد عرسی سابق پرنسپل اسلامیہ ڈگری کالج و چیرمین ہدایت ایجوکیشنل سوسائٹی ورنگل ، جناب مسعود وزراء محشر مشہور شاعر و تلنگانہ جہدکار حکومت تلنگانہ کے ایوارڈ یافتہ ، جناب تاج مضطر اقبال درد ، پروفیسر احمد حسین خیال ، محمد محمود ، محمد یعقوب ، محمد رشید ، ایم اے نعیم سکریٹری الفیضان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی ورنگل اور دیگر شامل تھے ۔ اس موقع پر جناب ڈاکٹر محمد بہادر علی نے کہا کہ ورنگل کی اس یادگار اردو ( اقبال مینار ) کو جلد سے جلد تعمیر کیا جائے ۔ آج اقبال میں جنکشن کے پاس رہنے کے باوجود نظر نہیں آرہی ہے ۔ اس اطراف مختلف سیاسی پارٹیوں کے قائدین بورڈنگ لگا رکھے ہیں ۔ اقبال مینار کی دیواروں پر پوسٹر چسپاں ہیں حکومت اور اردو داں  حضرت کی توجہ درکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر ورنگل میں ہر گھر اردو تعلیم کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے ۔ شہر کے مختلف محلوں میں غیر اردو داں حضرات کو مفت میں اردو تعلیم کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے تمام محبان اردو سے اپیل کی ہے کہ اس تحریک اردو بیداری مہم کا حصہ بنیں ۔ تاکہ ورنگل شہر میں ہر گھر میں اردو زبان سے واقف رہنے والا موجود رہ سکے ۔

TOPPOPULARRECENT