Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ورنگل میں انتخابی مہم کا پرامن اختتام ، کل رائے دہی

ورنگل میں انتخابی مہم کا پرامن اختتام ، کل رائے دہی

حیدرآباد۔ 19 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے حلقہ لوک سبھا ورنگل میں گزشتہ چند دنوں سے جاری انتخابی مہم کا آج پرامن اختتام عمل میں آیا اور مقررہ اوقات کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں نے آج 5 بجے  اپنی انتخابی مہم روک دی۔ حلقہ لوک سبھا کے 7 اسمبلی حلقوں میں گزشتہ چند دنوں کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں نے زور و شور سے اپنی انتخابی مہم چلائی اور ہر سیاسی جماعت نے ایک دوسرے کے خلاف تنقیدیں کرنے اور الزامات عائد کرنے میں سبقت لے جانے کی کوششوں میں مصروف دیکھے گئے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ لوک سبھا ورنگل کے ضمنی انتخاب کیلئے جملہ 23 امیدوار انتخابی میدان میں ہیںجبکہ اس حلقہ لوک سبھا ورنگل میں رائے دہندوں کی جملہ تعداد 15,09,671 لاکھ ہے۔ اس طرح حلقہ لوک سبھا ورنگل کے رائے دہندے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کریں گے۔ اس مرتبہ رائے دہی کے وقت میں ایک گھنٹہ کی کمی کی گئی اور 21 نومبر کو صبح 7 بجے سے رائے دہی کا آغاز ہوگا اور شام 5 بجے رائے دہی کا اختتام ہوگا۔ انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر صیانتی انتظامات کئے گئے بالخصوص 20 کمپنیاں سنٹرل فورسیس کی طلب کرنے کے علاوہ تلنگانہ کی اسپیشل پولیس بٹالین کے فورسیس کو انتخابی ڈیوٹی کیلئے تعینات کیا گیا ہے اور ہر مرکز رائے دہی پر کم از کم ایک مسلح پولیس جوان کے علاوہ ہوم گارڈ کو تعینات کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دیگر پولیس بھی مرکز رائے دہی کے پاس موجود رہے گی۔ رائے دہی کے پرامن انعقاد کی صورت میں کسی بھی مرکز رائے دہی پر دوبارہ رائے دہی نہیں ہوگی اور 24 نومبر کو ووٹوں کی گنتی عمل میں لانے کیلئے وسیع تر انتظامات کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT