Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ورنگل میں آج میناریٹی ریسیڈنشیل مدارس کا تعارفی اجلاس

ورنگل میں آج میناریٹی ریسیڈنشیل مدارس کا تعارفی اجلاس

ہنمکنڈہ ۔ 8؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسٹیٹ میناریٹی ریسیڈنشیل انگلش میڈیم اسکولس کا ایک تعارفی اجلاس 9؍ مئی کو بعد مغرب بمقام اسلامک انفارمیشن سنٹر پوچما میدان ورنگل میں بصدارت محمد اظہیرالدین سکریٹری و رابطہ عامہ جماعت اسلامی ہندمنعقد کیا جا رہا ہے تاکہ اولیائے طلبہ کا شعور بیدار کیا جائے ۔ اے کے خان پریسڈنٹ ۔ ایس شفیع اللہ سکریٹری این نریندر میئر گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن ‘ مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ محمد صادق سکریٹری  ‘ سید شاہ مصطفی قادری (کمال پاشاہ) پروفیسر اقبال علی سابق وائس چانسلر شاتا واہنا یونیورسٹی ‘ مولانا محمد فصیح الدین قاسمی ‘ سید دستگیر صدر ایم پی جے ‘ محمد سلطان خان کا خطاب ہوگا ۔ خصوصی مدعوین میں لیاقت علی خان موظف ایڈیشنل ایس پی‘ ڈاکٹر انیس احمد صدیقی ‘  شیخ بشیر احمد ‘ پروفیسر محمد مصطفی ‘ محمد یوسف ‘ پروفیسر احمد مبین‘ ڈاکٹر عزیز احمد عرسی‘ خواجہ حسن شریف ‘ محمد نعیم الدین ‘ محمد رضا خان موظف ڈی ایس پی ‘   م م محشر سابق صدر ایم پی جے ‘ ڈاکٹر اقبال محی الدین شامل ہیں اولیائے طلبہ سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT