Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ورنگل میں جگن موہن ریڈی کی مہم پر تنقید

ورنگل میں جگن موہن ریڈی کی مہم پر تنقید

ٹی آر ایس کی کامیابی کیلئے کوشش کا تلنگانہ کانگریس کا الزام
حیدرآباد /17 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس نے ٹی آر ایس کو کامیاب بنانے کیلئے ورنگل میں انتخابی مہم چلانے کا صدر وائی ایس آر کانگریس جگن موہن ریڈی پر الزام عائد کیا ۔ آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس رکن پارلیمنٹ جی سکھیندر ریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس اور وائی ایس آر کانگریس کے درمیان خفیہ معاہدہ ہے، جس کی وجہ سے ضمنی انتخاب میں ٹی آر ایس کو فائدہ پہنچانے وائی ایس آر کانگریس نے نہ صرف اپنا امیدوار کھڑا کیا، بلکہ جگن انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ٹی آر ایس عوام میں اپنا اعتماد کھو چکی ہے، انتخابی مہم کے دوران ٹی آر ایس قائدین کے سامنے عوام اپنی ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ منظم سازش کے تحت ناراض ووٹوں کو تقسیم کرنے ٹی آر ایس نے وائی ایس آر کانگریس کو مقابلہ کیلئے آمادہ کیا ہے، جبکہ وائی ایس آر کانگریس کی تشکیل کے بعد تلنگانہ میں جتنے بھی ضمنی انتخابات ہوئے، سوائے کونڈا سریکھا کے حلقہ کے اس نے ایک بھی ضمنی انتخاب میں حصہ نہیں لیا۔ انھوں نے کہا کہ اپنی کامیابی کو یقینی بنانے ٹی آر ایس نے جگن کیلئے تلنگانہ میں داخلہ کی راہ ہموار کی ہے، جس کی کانگریس مذمت کرتی ہے۔ انھوں نے چیف منسٹر کی دختر رکن پارلیمنٹ مسز کویتا پر شاڈو چیف منسٹر کی طرح کام کرنے کا الزام عائد کیا ۔

TOPPOPULARRECENT