Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ورنگل میں دین بچاؤ دستور بچاؤ جلسہ کی تیاریاں عروج پر

ورنگل میں دین بچاؤ دستور بچاؤ جلسہ کی تیاریاں عروج پر

ورنگل۔ 8اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب خالد سعید کو کنوینر ’’ دین بچاؤ دستور بچاؤ ‘‘ جلسہ عام کے بموجب آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے زیراہتمام 21اپریل اسلامیہ کالج گراؤنڈ ورنگل میں جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں مسالک کے علماء کرام کے خطابات ہوں گے ۔ جلسہ عام کوک امیاب بنانے کیلئے روزانہ ورنگل ‘ قاضی پیٹ ‘ ہنمکنڈہ کے علاقوں میں گروپ میٹنگس ‘ فنکشن ہال میں اجلاس ‘ تشہیر پوسٹر کی رسم اجرائی ‘ سوشل میڈیا میں مسیجس کے ذریعہ اس جلسہ کو کامیاب بنانے کی اپیل کی جارہی ہے ۔ انڈر ریلوے گیٹ کے علاوہ جناب خالق تنویر ‘ ایم اے جبار کی نگرانی میں مساجد میں مشاورتی اجلاس منعقد کئے گئے ہیں ۔ اس جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے جناب سید دستگیر ‘ مولانا صابر عالم ‘ مولانا نصیر الدین قاسمی ‘ محمد اظہر الدین ‘ محمد اقبال علی سکریٹری مسجد النور ‘ ڈاکٹر انیس صدیقی‘ مفتیمنہاج احمد قیومی ‘ مولانا نجم الدین ‘ مولانا رحمت اللہ شریف ‘ مولانا طالب الرحمن ‘ جناب نور الدین باسط نگر صوبیداری ‘ حبیب خان سماجی کارکن ‘ محمد زبیر ‘ ایم اے مجید سکریٹربلوبرڈس ایجوکیشنل سوسائٹی و دیگر مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شب و روز اس جلسہ کو کامیاب بنانے میںسرگرداں ہیں۔ جناب خالد سعید نے بتایا کہ اس ملک کو آزادی دلانے میں مسلمانوں نے جتنی قربانیاں دیں داید ہی کسی اور قوم نے دی ہوگی لیکن فرقہ پرستوں نے اس وقت ملک کو نازک موڑ پر لاکھڑا کیا ہے ۔ حالات اس حد تک خراب ہوچکے ہیں کہ مسلمانوں سے حب الوطنی کا ثبوت پوچھ رہے ہیں اور شریعت میں مداخلت کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے ۔ شریعت اور دستور میں چھیڑ چھاڑ کرنے کی بھرپور سازش کی جارہی ہے ۔ ان حالات میں مسلمان متحد ہوکر اپنے مسلکی اختلافات کو دور کرتے ہوئے ملک کے آئین اور مسلمانوں کی شریعت کی حفاظت کرنے کیلئے تیار رہنا چاہیئے ۔ جناب خالد سعید نے ورنگل کے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ 21اپریل کو منعقد شدنی اسلامیہ کالج گراؤنڈ میں دین بچاؤ ‘ دستور بچاؤ جلسہ عام میں شرکت کرتے ہوئے اس جلسہ کو کامیاب بنائیں تاکہ مرکزی حکومت کو معلوم ہوسکے کہ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن شریعت میں مداخلت کو ہرگز نہیں ۔

TOPPOPULARRECENT