Friday , March 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ورنگل میں عوامی شکایتی پروگرام کے دوران خاتون کا اقدام خودکشی

ورنگل میں عوامی شکایتی پروگرام کے دوران خاتون کا اقدام خودکشی

قاضی پیٹ۔/16فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر ورنگل اربن امراپال نے گریوٹس ڈے موقع پر عوامی شکایت کے دوران درخواست گذاروں کو باہر کردینے سے دلبرداشتہ ایک خاتون درخواست گذار نے کیڑے مار دوا کا استعمال کیا اور خودکشی کی کوشش کی۔ جسے فوری طور پر ایم جی ایم ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں پر خاتون کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ ورنگل و ڈے پلی بلدی ڈیویژن 54 کی متوطن بوڈ بائی جو لمباڑا طبقہ سے تعلق رکھتی ہے جس کو حکومت کی جانب سے گزشتہ چھ سال قبل سروے نمبر 15 میں جھونپڑیاں ڈالنے کیلئے پٹہ جات تقسیم کئے گئے تھے جہاں پر جھونپڑیاں تعمیر کرکے لمباڑا طبقہ کے چند افراد رہائش پذیر تھے۔ مذکورہ اراضی پر نظریں مرکوز کرتے ہوئے سرینواس نائیک نے جھونپڑیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا اور بارہا انہیں مجبور کرنے لگا جس پر ہمت باندھتے ہوئے بوڈا بائی اور ان کے چند افراد نے ضلع کلکٹر سے گزشتہ سال ربط پیدا کرنے پر ضلع کلکٹر نے تحقیقات کرواکر انہیں جھونپڑیوں میں قانونا رہنے کی اجازت دے دی اور سرینواس یادو کے خلاف مقدمہ درج کرواکر اس پر روڈی شیٹ کھولی گئی۔ 6 سال گذرنے کے بعد سرینواس یادو نے دوبارہ جھونپڑپٹی والوں کو مجبور کرنے پر ضلع کلکٹر امراپالی سے رجوع ہونے پر ضلع کلکٹر کی جانب سے خاطر خواہ جواب نہ ملنے پر مجبورا بوڈا بائی نے کیڑے مار دوا کا استعمال کیا اور خودکشی کرنے کی کوشش کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT