Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ورنگل میں لوک سبھا ضمنی چناؤ کی سرگرمیاں تیز ٹکٹ حاصل کرنے قائدین کی دوڑ دھوپ شروع

ورنگل میں لوک سبھا ضمنی چناؤ کی سرگرمیاں تیز ٹکٹ حاصل کرنے قائدین کی دوڑ دھوپ شروع

قاضی پیٹ /12 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع ورنگل کے حلقہ کے لوک سبھا کے ضمنی چناؤ کی سرگرمیاں ان دنوں کافی عروج پر ہیں ۔ ساری سیاسی پارٹیوں کی جانب سے لوک سبھا نشسب پر کامیابی حاصل کرنے کیلئے کافی جدوجہد شروع ہوچکی ہے ۔ کانگریس پارٹی اس بار حلقہ لوک سبھا کی نشست پر قبضہ جمانے کیلئے ایک چیانلج کے طور پر میدان میں اتر چکی ہے ۔ ٹی آر ایس پارٹی میں امیدوار کو منتخب کرنے میں رسہ کشی کا ماحول پیدا ہوچکا ہے۔ ٹی آر ایس پارٹی کے اندر ابھی تک کوئی ایسا شعور پیدا نہیں جبکہ کانگریس پارٹی میں دوڑ دھوپ شروع ہوچکا ہے۔ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران ضلع ورنگل میں صدر پی سی سی اتم کمار ریڈی نے ورکنگ پریسیڈنٹ بھٹی وکرمارکہ ، سابقہ وزراء سریدھر بابو ، گیتا ریڈی ، جانا ریڈی کے علاوہ دیگر اہم سیاسی قائدین ورنگل حلقہ کے اندر سرگرمی سے دورہ کر رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ ورنگل لوک سبھا کی نشست ایس سی طبقہ کو الاٹ کیا گیا ہے ۔ ہر پارٹی اپنے اندر مستحق اور اہل امیدوار کو تلاش کرنے کیلئے سرگرم ہوچکی ہے ۔ اس سلسلہ میں آج شام سابقہ صدر پی سی سی پنالہ لکشمیہ نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ اس بار ضمنی چناؤ میں کانگریس پارٹی بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی آر ایس اور ٹی ڈی پی کو منھ توڑ جواب دے گی ۔

TOPPOPULARRECENT