Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ورنگل میں مسلم شادی خانہ کیلئے 5کروڑ منظور

ورنگل میں مسلم شادی خانہ کیلئے 5کروڑ منظور

قاضی پیٹ ۔ 2اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر حیدرآباد کے بعد دوسرا مسلم آبادی علاقہ کہلایا جانے والے ورنگل میں مسلم شادی خانہ کی تعمیری کاموں کیلئے تلنگانہ حکومت نے آج ایک آرڈیننس جاری کرتے ہوئے 5کروڑ روپیوں کی منظوری دی ۔ ورنگل شہر کے دیشائی پیٹ علاقہ میں ایک بڑا مسلم شادی خانہ تعمیر کیا جارہا ہے جس کا افتتاح چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے ہاتھوں عمل میں لایا جائے گا ۔ اس سلسلہ میں ٹی آر ایس پارٹی کے اقلیتی قائد سید مسعود نے بعد نماز جمعہ منڈی بازار میں کے سی آر کے پتلا کودودھ سے نہلاتے ہوئے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ ساری بستی میں مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور ارکان اسمبلی شریمتی کنڈہ سریکھا کی جدوجہد کی وجہ سے آج مسلم شادی خانہ کیلئے 5کروڑ روپیوں کی منظور دی گئی ہے جس کا سارے مسلمانوں نے اظہار تشکر کیا اور ساتھ ہی ساتھ مزید مسلم ترقیاتی کاموں کیلئے اور بھی بجٹ منظور کرنے کا انہوں نے تیقن دیا ۔

TOPPOPULARRECENT