Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ورنگل میں موسلادھار بارش سڑکیں غرقاب

ورنگل میں موسلادھار بارش سڑکیں غرقاب

قاضی پیٹ۔ 24 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر ورنگل کے نشیبی علاقوں میں آج صبح سے شام تک موسلادھار بارش کا قہر جاری ہے جس کی وجہ سے قاضی پیٹ، ہنمکنڈہ، ورنگل کے سلم بستیوں میں بارش کا گندہ پانی مکانوں میں داخل ہوگیا ہے اور کئی سڑکیں غرقاب ہوگئیں جس سے عوام بری طرح سے متاثر ہیں۔ ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچنے کیلئے عوام کو کئی گھنٹوں تک انتظار کرنا پڑا۔ سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹو وہیلرس مسافرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مجلس بلدیہ کی جانب سے سڑکوں کی مرمت کا کام وقت پر نہ ہونے کی وجہ سے اور کاموں کو ادھورا چھوڑ دینے کے سبب سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہوگیا جبکہ مین ہولس بھی اُبل پڑے ہیں جس کے نتیجہ میں عوام کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT