Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ورنگل میں ٹائیلنٹ ٹسٹ کا انعقاد

ورنگل میں ٹائیلنٹ ٹسٹ کا انعقاد

ورنگل۔/20فبروری، ( ذریعہ فیاکس ) ایس ایس سی کے طلباء کیلئے AISB ورنگل ضلع کمیٹی کی جانب سے ٹائیلنٹ ٹسٹ کا انعقاد آل انڈیا اسٹوڈنٹ بلاک AISB ورنگل ضلع کمیٹی کی جانب سے SSC کے طالب علم کے لئے ٹائیلنٹ ٹسٹ کا امتحان منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر AISB کے ورنگل ضلع جنرل سکریٹری ایم اے حکیم نویدنے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے ٹسٹ پیپر کی اجرائی کی ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ AISB صرف طلباء کے درپیش مسائل پر جدوجہد نہیں بلکہ طلباء کو اس طرح کے کامپٹیٹیو امتحان منعقد کیا جارہا ہے۔AISBکا اصل مقصد طلباء کو امتحان پر بنے ہوئے ڈر اور خوف کو ختم کرنا، طالب علم کی صلاحیت کو اجاگر کرنا ہے۔AISBاس امتحان کو ضلع اور شہر کی سطح پر 1000 طلباء نے شرکت کی۔ اس موقع پر محمد شاکر، روی تیجا اور دیگر نے شرکت کی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT