Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ورنگل میں ٹیٹ اُردو میڈیم طلبہ کیلئے مفت کوچنگ

ورنگل میں ٹیٹ اُردو میڈیم طلبہ کیلئے مفت کوچنگ

ورنگل۔ 5 اپریل (ای ۔ میل) پروگرام کوآرڈینیٹر سنٹر فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ آف مائناریٹیز (CEDM) گورنمنٹ ہائی اسکول انتصار گنج (نظام پورہ) ورنگل کے بموجب TSTET (اُردو میڈیم) 2016ء میں شرکت کرنے والے اقلیتی طبقات کے اُردو میڈیم اُمیدواروں کیلئے گورنمنٹ ہائی اسکول انتصار گنج (نظام پورہ) ورنگل پر 5 اپریل 2016ء سے 20 دن کی مفت کوچنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ ایسے اقلیتی امیدوار جو TSTET کیلئے آن لائن رجسٹریشن کراچکے ہوں، مفت کوچنگ سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ داخلہ کے خواہشمند امیدوار آن لائن فارم کی زیراکس اور 2 عدد پاسپورٹ سائز فوٹوز کے ساتھ فوری داخلہ حاصل کرلیں۔ داخلہ محدود اور ’’پہلے آؤ پہلے پاؤ‘‘ کی اساس پر دیئے جائیں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے پروگرام کوآرڈینیٹر سید اصغر کے موبائیل نمبر 9441661596 پر ربط پیدا کریں۔

TOPPOPULARRECENT