Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ورنگل میں ٹی آر ایس امیدوارکونڈا مرلیدھر راؤ کا ادخال نامزدگی

ورنگل میں ٹی آر ایس امیدوارکونڈا مرلیدھر راؤ کا ادخال نامزدگی

ہنمکنڈہ۔/9ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مقامی ادارہ جات قانون سازک ونسل کے انتخابات میں حلقہ ورنگل کیلئے حکمراں جماعت ٹی آر ایس کی جانب سے کونڈا مرلیدھر راؤ نے آج آخری دن 9ڈسمبر کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ مرلیدھر راؤ سابق میں بھی قانون ساز کونسل کے رکن رہ چکے ہیں۔ مرلیدھر راؤ ورنگل حلقہ اسمبلی محترمہ کونڈا سریکھا کے شوہر ہیں۔ محترمہ کونڈا سریکھا نے 2014ء کے جنرل الیکشن میں سابق وزیر و کانگریس کے سینئر قائد جو تین مرتبہ رکن اسمبلی رہ چکے ہیں بسوا راجو ساریا کو بھاری اکثریت سے شکست دے کر یہ سیٹ کو ٹی آر ایس کے حق میں کرنے میں کونڈا سریکھا کے شوہر سابق ایم ایل سی کونڈا مرلیدھر راؤ کی محنت کی وجہ سے یہ بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے میں کونڈا مرلیدھر راؤ کافی اہم رول رہا۔

TOPPOPULARRECENT