Tuesday , October 24 2017
Home / جرائم و حادثات / ورنگل میں ٹی آر ایس کارپوریٹر کا قتل

ورنگل میں ٹی آر ایس کارپوریٹر کا قتل

ورنگل۔ 13 جولائی (پی ٹی آئی) ورنگل میونسپل کارپوریشن کے ٹی آر ایس کارپوریٹر کو آج مبینہ طور پر 3 افراد نے ان کی رہائش گاہ میں گھس کر ہلاک کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ 1991ء سے جاری مخاصمت کے سبب یہ واقعہ پیش آیا۔ کارپوریٹر اے مرلی جن کی عمر تقریباً 45 سال ہے ، تین حملوں نے ان کے گھر کے کمرے میں جبکہ وہ تنہا تھے ، گھس کر درانتی سے حملہ کیا اور وہ برسرموقع ہلاک ہوگئے۔ تینوں نے جائے واردات راہ فرار اختیار کی اور ہنمکنڈہ پولیس اسٹیشن پہنچ کر خودسپردگی اختیار کی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ سیاسی قتل نہیں ہے اور نہ تجارتی مخاصمت ہے۔ کارپوریٹر مرلی 1991ء میں جناردھن نامی شخص کے قتل مقدمہ میں ملزم ہے اور آج جن افراد نے حملہ کیا، ان میں جناردھن کا بیٹا بھی شامل ہے۔ سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ پرانی مخاصمت کے سبب کارپوریٹر کو حملے کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT