Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ورنگل میں پاسپورٹ سیوا کیندر کا قیام،مرکزی حکومت سے ٹی آر ایس ایم پی کے کویتا کی کامیاب نمائندگی

ورنگل میں پاسپورٹ سیوا کیندر کا قیام،مرکزی حکومت سے ٹی آر ایس ایم پی کے کویتا کی کامیاب نمائندگی

حیدرآباد۔/2مارچ، ( سیاست نیوز) مرکزی حکومت نے رکن پارلیمنٹ نظام آباد کویتا کی نمائندگی پر ورنگل میں پاسپورٹ سیوا کیندر قائم کرنے سے اتفاق کرلیا ہے۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے اس سلسلہ میں کویتا کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے فیصلہ سے واقف کرایا۔ کویتا نے حال ہی میں سشما سوراج کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ورنگل میں عوام کی سہولت کیلئے پاسپورٹ سیوا کیندر قائم کرنے کی درخواست کی تھی۔ سشما سوراج نے اپنے مکتوب میں بتایا کہ مرکز نے دیگر ریاستوں میں بھی محکمہ ڈاک کے اشتراک سے اس طرح کے مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ طویل عرصہ سے ورنگل کے عوامی نمائندے پاسپورٹ کیندر کے قیام کا مطالبہ کررہے تھے۔ رکن پارلیمنٹ کویتا نے اس سلسلہ میں سشما سوراج سے کامیاب نمائندگی کی۔ سشما سوراج نے اپنے مکتوب میں کہا کہ آپ کی درخواست پر حکومت ہند نے ورنگل میں پاسپورٹ سیوا کیندر کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے محکمہ ڈاک کے تعاون سے مختلف ریاستوں کے ہیڈ پوسٹ آفسیس میں پاسپورٹ سیوا کیندر کے قیام سے متعلق پالیسی کے تحت یہ فیصلہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT