Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ورنگل میں پولیس کمشنر جی سدھیر بابو کو 10لاکھ واں پودا لگانے کا اعزاز

ورنگل میں پولیس کمشنر جی سدھیر بابو کو 10لاکھ واں پودا لگانے کا اعزاز

ورنگل۔/10اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ورنگل شہر میں ہریتا ہارم پروگرام کے تحت پولیس کمشنریٹ کے تحت کمشنر جی سدھیر بابو کی راست نگرانی میں شجر کاری پروگرام جاری ہے۔ انہوں نے کمشنریٹ آفس احاطہ میں 10لاکھ واں پودا لگایا۔ ورنگل پولیس کمشنریٹ میں اب تک 9لاکھ 99ہزار 999 پودے لگائے جاچکے ہیں ۔ کمشنر نے احاطہ میں 10لاکھ واں پودا لگاکر ہریتا ہارم کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انہوں نے ہریتا ہارم کو ایک بامقصد پروگرام قرار دیا اور کہا کہ پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کا تحفظ اور نگہداشت کی طرف بھی توجہ دی جائے۔ حکومت کی جانب سے تمام سرکاری اداروں کے علاوہ خانگی اداروں، عبادت گاہوں، مساجد کے احاطہ ، درگاہوں، عیدگاہوں، قبرستان و دیگر مقامات میں بھی شجرکاری کو اہمیت دیتے ہوئے پودے لگائے جارہے ہیں۔

 

عیدگاہ ورنگل کی حصار بندی کے
کاموں کا آغاز
ہنمکنڈہ۔/10اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عید گاہ عبدالعزیز ایل بی نگر ورنگل کی قدیم منہدم شدہ کمپونڈ وال ( حصار بندی ) کے تعمیری کاموں کا آغاز کیا گیا ۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے اس قدیم عید گاہ کی حصار بندی اور باب الداخلہ ( مین گیٹ ) کے لئے 10لاکھ روپئے منظور ہوئے ہیں جس میں سے پانچ لاکھ روپئے جاری ہوئے اس رقم کے جاری ہونے کے بعد تعمیری کاموں کا آغاز کیا گیا جبکہ جملہ 15لاکھ روپیوں کی لاگت کا کام ہے۔ صدر عید گاہ کمیٹی محمد صادق نے کہا کہ یہ رقم حصار بندی، باب الداخلہ اور دیگر تعمیری کاموں کے لئے ناکافی ہے۔ انہوں نے اہل خیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس تعمیری کاموں میں مالی تعاون کریں۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر 9704379901 ، 9347295288 پر ربط پیدا کریں۔ اس موقع پر نائب صدر شیخ حسین، سکریٹری محمد عبداللہ ، خازن شیخ احمد، جائنٹ سکریٹری محمد سرور پاشاہ اوردیگر کمیٹی کے ذمہ دار ممبرس بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT