Tuesday , October 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ورنگل میں کانگریس کی کامیابی کے امکانات روشن

ورنگل میں کانگریس کی کامیابی کے امکانات روشن

نظام آباد ۔ 19 ۔ نومبر ( پریس نوٹ ) قاضی سید ارشد پاشاہ سرکاری ترجمان تلنگانہ پردیش کانگریس نے کہا کہ حلقہ پارلیمانی ورنگل کے ضمنی الیکشن میںکانگریس امیدوار شری سروے ستیہ نارائنا کی کامیابی کے امکانات کافی روشن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی حلقہ ورنگل میں واقع تمام 7 اسمبلی حلقہ جات میں ریاستی اور مرکزی قائدین کانگریس طلبا تنظیمیں اور نوجوان انتخابی مہم میں سرگرم حصہ لے رہے ہیں ۔ جناب محمد علی شبیر انچارج کی سرکردگی میں سینکڑوں پارٹی کارکن انتخابی مہم میں مصروف ہیں اور پدیاترایں ہورہی ہیں ۔ اتم کمار ریڈی صدر پی سی سی ، پنالہ لکشمیا سابق صدر پی سی سی ، مہیش کمار گوڑ انچارج نظام آباد اربن ، فاروق حسین ، سابق گورنمنٹ وہپ جی وینکٹ رمن ، سابق وزیر بسواراج ساریا کے علاوہ اسمبلی میں کانگریس فلور لیڈر کے جانا ریڈی اور سابق اسپیکر لوک سبھا میرا کمار ورنگل کے ضمنی الیکشن میں انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں ۔ مسٹر قاضی سید ارشد پاشاہ نے کہا کہ مسلم اقلیتی ووٹ بھی اس بار کانگریس کے حق میں دیا جائے گا کیونکہ برسراقتدار کے سی آر حکومت نے مسلم اقلیت کو تعلیم اور روزگار کے شعبوں میں حسب وعدہ 12 فیصد تحفظات فراہم نہیں کئے ہیں جبکہ کانگریس حکومت نے مسلم اقلیت کو 4 فیصد تحفظا فراہم کئے تھے ۔ اب صورتحال برعکس ہوچکی ہے ۔ اقلیتیں ٹی آر ایس پر بھروسہ نہ کرتے ہوئے کانگریس کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گی ۔ اور موق عپرست سیاسی پارٹیوں کو اچھی طرح سبق سکھائیں گی ۔

TOPPOPULARRECENT