Wednesday , August 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ورنگل میں کانگریس کی کامیابی یقینی

ورنگل میں کانگریس کی کامیابی یقینی

نظام آباد /9 نومبر ( پریس نوٹ ) موجودہ سیاسی حالات کے تناظر میں حلقہ لوک سبھا ورنگل کے ضمنی الیکشن میں کانگریسپارٹی عوامی تائید کے حصول میں کامیاب ہوجائے گی ۔ قاضی سید ارشد پاشاہ سروری ترجمان تلنگانہ پردیش کانگریس نے اخباری نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ورنگل کے ضمنی انتخابات میں انتخابی مہم میں ریاستی اور مرکزی قائدین بھی دورے کریں گے ۔ ریاستی قانون ساز کونسل کے اپوزیشن لیڈرمسٹر محمد علی شبیر کی سرکردگی میں حلقہ پارلیمان ورنگل کے حدود میں واقع تمام 7 اسمبلی حلقہ جات میں کانگریس پارٹی نہایت منظم طریقہ سے انتحابی مہم چلائے گی ۔ تمام شہروں میںح جلوس کا انعقاد پدیاترا ، کانگریس پارٹی کے کارکن گھر گھر پہونچ کر عوامی رابطہ کی مہم میں کانگریس پارٹی کو ووٹ دینے کیلئے اپنے کی جائے گی ۔ صدر پردیش کانگریس مسٹر اتم کمار ریڈی ، اپوزیشن لیڈر محمد علی شبیر اور دیگر ریاستی قائدین کے طئے کردہ انتخاب کو روبہ عمل لانے کے سلسلہ میں نہایت سرگرمی کے ساتھ اقدامات کئے جائیں گے ۔ قاضی سید ارشد پاشاہ نے کہا کہ بحالت موجودہ اب عوام کی نظریں کانگریس کی طرف آٹھ رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ورنگل ضلع میں طلباء تنظیمیں اور عوام کے ہر طبقہ کے لوگوں میں ورنگل کے ضمنی انتخابات کو اہمید تیتے ہوئے دلچسپی کا اظہار کیا جارہا ہے اور لوگ مسلم اقلیت کو 12 فیصد تحفظات کی فراہمی میں ناکامی اور مہنگائی کو روکنے میں حکومت کی ناکامی پر ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حلقہ پارلیمنانی کے تمام 7 اسمبلی حلقہ جات میں انتخابی پر حکمت عملی کو قطعیت دی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT