Wednesday , June 28 2017
Home / جرائم و حادثات / ورنگل میں کپاس کے گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ

ورنگل میں کپاس کے گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں کپاس کے گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی ۔ یہ واقعہ کل رات دیر گئے کو ٹیم سماگنڈی علاقہ کے گودام میں پیش آیا ۔ آگ کو بجھانے کے لیے پانچ فائر انجنس کے اہلکار وہاں پہونچے تاہم انہیں آگ پر قابو پانے کافی جدوجہد کرنی پڑی ۔ ایک گودام میں لگی آگ دوسرے گوداموں تک پھیل گئی اور آگ کے شعلے بھڑک اٹھے جن پر قابو پانے کی کوششیں کی گئیں ۔ پولیس نے کہا کہ مزید فائر انجنوں کو طلب کیا گیا ہے ۔ اس واقعہ میں بھاری نقصان کی اطلاع ملی ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT