Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ورنگل میں یوتھ فیسٹیول 2017 متوقع

ورنگل میں یوتھ فیسٹیول 2017 متوقع

یوتھ کنونشن سے مرکزی وزیر سرباننداسونوال کا خطاب
حیدرآباد ۔ 11 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : مرکزی وزیر یوتھ افیرس اینڈ اسپورٹس مسٹر سربانندا سونوال نے کہا کہ 2017 یوتھ فیسٹیول اور ایک اتھیلیٹک ٹرئیک ورنگل میں منعقد کرنے کی تجویز پر حکومت غور کررہی ہے ۔ ’ یونیورسل برادر ہوڈ ڈے‘ پر ایک یوتھ کنونشن کے موقع پر مخاطب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ اس موقع پر وہ نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ قوم کی خدمت کیلئے آگے آئیں اور ہندوستان کو دنیا میں نمبر ایک ملک بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر نے تلنگانہ میں یوتھ فیسٹیول 2017 کے انعقاد اور اتھلیٹس کیلئے ایک ٹرئیک کیلئے کہا ہے جس پر غور کیا جائے گا ۔ نوجوانوں کو درپیش روزگار کے مسائل کے بارے میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کارپوریٹ اور عوامی شعبہ کے یونٹس سے اپیل کی ہے کہ مواقع پیدا کئے جائیں اور روزگار میں کچھ تحفظات رکھیں ۔ جس پر عوامی شعبہ کے کئی یونٹس نے اس کاز کیلئے آگے آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے کام کررہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT