Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ورنگل میں 24 نومبر کو ووٹوں کی گنتی

ورنگل میں 24 نومبر کو ووٹوں کی گنتی

حیدرآباد ۔ 21 ۔ نومبر ( این ایس ایس)  ورنگل لوک سبھا کے ضمنی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی کا آغاز 24 نومبر کو صبح 8 بجے عمل میں آئے گا ۔ توقع ہے کہ اسی دن 4 بجے تک نتائج کا اعلان کردیا جائے گا ۔ اگرچیکہ انتخابات میں 23 امیدوار قسمت آزما رہے ہیں لیکن اصل مقابلہ حکمران ٹی آر ایس ، اپوزیشن کانگریس اور تلگو دیشم کی حلیف جماعت بی جے پی امیدوار کے درمیان ہے ۔ گذشتہ سال عام انتخابات میں اس حلقہ سے ٹی آر ایس امیدوار کڈیم سری ہری 3 لاکھ سے زائد ووٹوں کی اکثریت سے منتخب ہوئے تھے۔ انہیں تلنگانہ کا ڈپٹی چیف منسٹر بنائے جانے کے بعد پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا تھا جس کے باعث یہاں انتخابات ناگزیر ہوگئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT