Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ورنگل میں 8کروڑ کی لاگت سے ترقیاتی کاموں کی انجام دہی

ورنگل میں 8کروڑ کی لاگت سے ترقیاتی کاموں کی انجام دہی

ورنگل /28 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شیخ بشیر احمد ، سید مسعود نے شیخ فنکشن ہال منڈی بازار میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس دور حکومت میں مسلم اقلیت خودحال ہے ۔ مسلمانوں کی فلاح و بہبود کیلئے چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔ ورنگل رکن اسمبلی محترمہ کونڈا سریکا نے مسلمانوں کیلئے 8 کروڑ کی لاگت سے محتلف ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جایء گا ۔ انہوں نے مقامی ایم ایل اے کی مسلمانوں کی ہمدردی کی ستائش کی جس کی سابق میں نظیر نہیں ملتی ۔ شیخ فنکشن ہال منڈی بازار میں منعقدہ پریس کانفرنس میں شیخ بشیر احمد چیرمین اسلامیہ ایجوکیشنل سوسائٹی و صدر کونثر مسجد ، سید مسعود ٹی آر ایس اقلیتی قائد شیخ احمد مسیح الدین ، جناب ایف شکیل احمد صدر جامعہ مسجد مدراسی منڈی بازار ورنگل ، محمد حبیب الدین المعروف حاجی بھائی میر جملہ منڈی بازار کے نسار احمدیف مسعود ، محمد اسلیم ، کلیم پاشاہ ، محمد احمد ، اعجاز احمد ، محمد افضل بیگ ، محمد چاند ( چنتل ) ٹی آر ایس قائد اور دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر سید مسعود نے کہا کہ ٹی آر ایس کے اقلیتی قائدین کی مسلسل نمائندگی کی بناء پر رکن اسمبلی کونڈا سریکا اور ان کے شوہر سابق ایم ایل سی کونڈا مرلی دھر راؤ نے خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کریت ہوئے 8 کروڑ کی لاگت سے شہر ورنگل کے اسمبلی حلقہ ( مشرق ) میں مختلف ترقیاتی کاموں کی انجام دیں گے ۔ 5 کروڑ کی لاگت سے دیشائی پیٹ میں مسلم شادی خانہ کی تعمیر ، جامع مسجد مدراسی کے روبرو واقع ملگیات کے عقبی حصہ میں واقع فاضل اراضی پر شادی خانہ کی تعمیر کیلئے 1.5 کروڑ کوثر مسجد منڈی بازار کے دائیں جانب کمیونٹی ہال کی تعمیر کیلئے 50 لاکھ درگاہ حضرت معشوق ربانی عرس جاگیر کے باب الداخلہ ، بیت الخلاؤں کی تعمیر کیلئے 20 لاکھ ، عیدگاہ چنتل کی حصار بندی اور کمیونٹی ہال کیلئے 20 لاکھ دیشائی پیٹ میں قبرستان کی حصار بندی کیلئے 5 لاکھ ، علاوہ اس کے درگاہ معشوق ربانی کے احاطہ میں وزیر ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کیلئے 50 لاکھ کا منصوبہ درگاہ حضرت سید ہدایت علی شاہ محلہ مولا علی ، درگاہ حضرت سید حاجی صاحب اور دیگر مساجد و جھنڈا غوث اعظم دستگیر کے ترقیاتی کاموں کیلئے بھی منصوبہ تیار کیا جارہا ہے ۔ ورنگل میں اقلیتی طبقہ کیلئے ترقیاتی کاموں کی انجام دہی پر ورنگل کے مسلمان کونڈا سریکا میڈم کے شکر گذار ہیں جنہوں نے مسلمانوں کے مسائل کی طرف خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کا بیڑا اٹھایا ہے ۔ انتخابات کے وقت کونڈا سریکا نے مسلمانوں سے جو وعدہ کیا ہے اس کو مرحلہ وار سطح پر پورا کر رہی ہیں ۔ سابق میں مسلمانوں کے مسائل پر کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا گیا ۔ ٹی آر ایس حکومت آنے کے بعد ورنگل میں برے پیمانے پر ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جارہا ہے ۔ علاوہ اس کے محترمہ کونڈا سریکا نے کئی ایک کاموں کو انجام دینے کا تعیقن دیا ہے ۔ ورنگل کی جدید مساجد ، درگاہوں اور قبرستانوں کی حصار بندی اور دیگر ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جائے گا ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس اقلیتی قائدین مختلف مساجد کے ذمہ داران اور دیگر معزمین شہر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT