Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ورنگل وکھمم میونسپل انتخابات کے شیڈول کا اعلان

ورنگل وکھمم میونسپل انتخابات کے شیڈول کا اعلان

ریاستی کمیشن کی جانب سے آج باضابطہ اعلامیہ کی اجرائی متوقع
حیدرآباد ۔ /21 فبروری (سیاست نیوز) ریاستی الیکشن کمیشن نے گریٹر میونسپل کارپوریشن ورنگل اور میونسپل کارپوریشن کھمم کے علاوہ میونسپل کونسل اچم پیٹ کے مجوزہ بلدی انتخابات کیلئے شیڈول کا اعلان کیا اور توقع کی جارہی ہے کہ ریاستی الیکشن کمیشن کل یعنی /22 فبروری کو مجوزہ بلدی انتخابات کیلئے باقاعدہ طور پر اعلامیہ جاری کردے گا اور اس اعلامیہ کی اجرائی کے ساتھ ہی /22 فبروری سے ہی پرچہ جات نامزدگیوں کے ادخال کا آغاز ہوجائے گا ۔ مجوزہ مذکورہ تینوں کے منجملہ دو میونسپل کارپوریشنس اور ایک میونسپل کونسل کے انتخابات کے سلسلہ میں /22 فبروری سے پرچہ جات نامزدگیوں کے ادخال کا آغاز ہوگا اور پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کی آخری تاریخ /24 فبروری ہوگی ۔ جبکہ /25 فبروری کو پرچہ جات نامزدگیوں کی جانچ (تنقیح) کی جائے گی ۔ جاری کردہ الیکشن شیڈول کی روشنی میں /26 فبروری سہ پہر 3 بجے تک پرچہ جات نامزدگیوں سے دستبرداری اختیار کی جاسکتی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن ، کھمم میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کونسل اچم پیٹ کیلئے /6 مارچ صبح سات بجے تا شام 5 بجے تک رائے دہی منعقد ہوگی اور /9 مارچ کو ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے ساتھ ہی نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT