Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ورنگل پارلیمانی ضمنی انتخابات کیلئے 38امیدواروں کے پرچہ نامزدگیوں کا ادخال

ورنگل پارلیمانی ضمنی انتخابات کیلئے 38امیدواروں کے پرچہ نامزدگیوں کا ادخال

ورنگل۔/4نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ورنگل پارلیمنٹ ضمنی انتخابات میں پرچہ نامزدگی کے آخری دن 38 امیدواروں نے پرچے داخل کئے۔ کانگریس پارٹی کو اچانک اپنا امیدوار تبدیل کرنا پڑا ، سرسلہ راجیا کے گھر ہوئے حادثہ کی وجہ سے انہوں نے ہائی کمان سے معذرت ظاہر کرتے ہوئے انتخاب میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اچانک کانگریس قائدین نے ستیہ نارائنا کو امیدوار بنایا جنہوں نے حیدرآباد سے ورنگل آکر کانگریس قائدین کے ہمراہ اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے این آر آئی ڈاکٹر دیویا نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ وائی ایس آر سی پی کی جانب سے ایم ولیم کے علاوہ دیگر امیدواروں نے اپنے پرچہ نامزدگی کا سیٹ داخل کئے ۔ ٹی آر ایس امیدوار دیاکر نے ایک اور سیٹ داخل کیا۔

TOPPOPULARRECENT