Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ورنگل ڈائیٹ کالج میں اردو میڈیم گیسٹ لکچررس اور انگریزی ELTC گیسٹ لکچررس کی ضرورت

ورنگل ڈائیٹ کالج میں اردو میڈیم گیسٹ لکچررس اور انگریزی ELTC گیسٹ لکچررس کی ضرورت

ورنگل۔/26جولائی، ( پریس نوٹ ) ڈائیٹ کالج ورنگل میں .اردو میڈیم کے تین مخلوعہ جائیدادوں (1) فاؤنڈیشن (2) ریاضی اور (3) سائنس کے مضامین اور انگریزی  گی گیسٹ لکچرر کی مخلوعہ جائیداد کے لئے پوسٹ گریجویٹ، اؤٹ سورسنگ امیدواروں یا وظیفہ یاب سرکاری ملازمین سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ خواہشمند امیدواروں کیلئے متعلقہ مضامین بشمول ایم ایڈ50% نشانات ضروری ہیں۔ انگریزی ELTC گیسٹ لکچرر کے لئے بنگلورو کی RIE یا EFLU تربیت یافتہ امیدوار کا ہونا ضروری ہے۔ اگر کوئی امیدوارM.Edکامیاب نہ ہو تو B.Ed کامیاب امیدواروں کے بارے میں غور کیا جائے گا اور انہیں ماہانہ (18,000) اٹھارہ ہزار روپئے مشاہرہ دیا جائے گا۔ خواہشمند امیدوار 31جولائی تک اپنی درخواستیں ڈائیٹ کالج ورنگل میں داخل کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر 09948942550 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT