Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ورنگل کے آر ٹی سی ڈرائیور کو فیول بچت کے لیے ایوارڈ

ورنگل کے آر ٹی سی ڈرائیور کو فیول بچت کے لیے ایوارڈ

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : صدر نشین ٹی ایس آر ٹی سی ایس ستیہ نارائنا نے سال برائے 2014-15 فیول کی بہترین بچت کے لیے ورنگل I ڈپو ڈرائیور اے وینکنا کو بیسٹ کے ایم پی ایل ایوارڈ سے نوازا ۔ لائنس کلب کی جانب سے سکندرآباد میں سابق صدر ڈاکٹر کلام کے نام پیدائش پر اس تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ اس پر صدر نشین ٹی ایس آر ٹی سی ایس ستیہ نارائنا نے ڈرائیور وینکنا کی ستائش کرتے ہوئے دوسروں کو فیول کی بچت کرنے وینکنا کی تقلید کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ انہوں نے ڈرائیور وینکنا کے مظاہرہ کو غیر معمولی قرار دیا ۔ بتایا گیا ورنگل ڈپو کے بس ڈرائیور وینکنا عام طور پر ورنگل تا حیدرآباد اور ورنگل تا بنگلور روڈس پر اے سی بسیں چلاتا ہے۔ بتایا گیا کارپوریٹ سطح پر اے سی بسوں کا اوسط کے ایم پی ایل 3.44 ہوتا ہے تاہم ڈرائیور وینکنا نے فیول کے بیجا اسراف کو روکتے ہوئے اس کو 4.26 لیٹر کے ایم پی ایل تک پہنچادیا اس طرح 2889 لیٹر فیول کی بچت کی گئی جو کہ ٹی ایس آر ٹی سی میں ایک ریکارڈ ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT