Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ورنگل کے ریسیڈنشیل اسکول میں میناریٹی طلباء سے داخلہ لینے کی اپیل

ورنگل کے ریسیڈنشیل اسکول میں میناریٹی طلباء سے داخلہ لینے کی اپیل

ہنمکنڈہ۔/13 فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ ریسیڈنشیل مسلم میناریٹی بوائز انگریزی میڈیم اسکول ورنگل کا افتتاح پوچما میدان کی ایک کرایہ کی عمارت میں 2008 میں عمل میں آیا۔ 2008تا 2014 تعلیمی بیداری مہم کے ذریعہ اضلاع ورنگل، کریم نگر اور عادل آباد کے بچو ںکا داخلہ لیا گیا جن کی تعداد 250 سے زائد تھی۔ اسکول کی عمارت ناکافی ہونے سے حمام اور ڈارومیٹری اور کھیل کے میدان کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ طلباء کو داخلہ نہیں دیا گیا۔ اب اس اسکول کو عالیشان عمارت میں منتقل کیا گیا ہے جو رنگشائی پیٹ ورنگل میں واقع ہے جس میں حمام، ڈورامیٹری، ڈائننگ ہال اور وسیع کھیل کے میدان کے علاوہ سائنس لیاب، کانفرنس ہال اور میٹنگ ہال بھی موجود ہے۔ میناریٹی طبقہ کے اولیائے طلباء سے اپیل کی جاتی ہے کہ اپنے بچوں کو مذکورہ ریسیڈنشیل اسکول میں شریک کروائیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9908623884 ، 9989623350  پر ربط پیدا کریں۔

TOPPOPULARRECENT