Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ورنگل کے گنگا دیو پلی کیلئے10کروڑ روپئے منظور

ورنگل کے گنگا دیو پلی کیلئے10کروڑ روپئے منظور

بین الاقوامی شہرت یافتہ گاوں میں گراما جیوتی پروگرام کا افتتاح  : کے سی آر کاخطاب
ورنگل 17 اگست (سیاست نیوز)ریاستی چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے ورنگل کے گیس گڈہ منڈل پر گنگا دیو پلی گرام پنچایت میںگرام جیون پروگرام کے افتتاحی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گنگا دیو پلی کی ترقی کیلئے 10 کروڑ منظور کئے ہیں اور کہا کہ کل ہی ضلع کلکٹر کو احکامات جاری کئے جائیں گے‘ دو چیک ڈیم 100kv ًبرسی ٹراسنفارمر 600 ایکڑ اراضی نئی ٹکنالوجی کے ذریعہ ترقی دی جائیگی اور مشن کاکتیہ کے تحت گنگا دیو پلی کے تالاب کی مرمت اور تعمیر کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے سابق سرپنچ ولیج ڈیولپمنٹ کمیٹی صدر کسوم چندرا مولی قابل مبارکباد ہیں ۔ انہو ںنے گاوں کی ترقی کیلئے 23 سال پہلے سے کام کرنا شروع کیا تھا ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ میں یہاں پر نہیں آیا ہوں بلکہ گاوں والوں کا کام مجھے یہاں آنے پر مجبور کیا ہے گاوں کے عوام کے ریسیڈینشیل اسکول کی مانگ کی تھی چیف منسٹر نے اسے بھی منظور کیا ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ تمام مل کر سنہرا تلنگانہ بنائیں گے ۔ انہوں نے گرام پنچایت کی جانب سے سب کمیٹیوں کی تشکیل کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ گاوں کی 600 ایکڑ اراضی پر جدید ٹکنالوجی استعمال کرتے ہوئے زرعی پیداوار میں اضافہ کریں ۔ کسان اپنی طرز زندگیوں میں تبدیلی لائیں ۔ گنگا دیو پلی کے مستحق غریب خاندانوں کوحکومت کی جانب سے امکنہ جات تعمیر کروائیں جائیں گے ۔ انہو ںنے گاوں والوںسے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں گنگا دیو پلی والوں کو دونوں ہاتھ جوڑ کر سلام کرتا ہوں ‘10 کروڑ آپ لوگوں کو دیا جائیگا آپ لوگ آپس میں مل کر ترقیاتی منصوبہ بنائیں ۔ ریاستی چیف منسٹر نے گرام جیوتی پروگرام کا ورنگل کے اس گاوں سے آغاز کیا اور ہریتا ہارم کے تحت شجرا کاری پروگرام میں بھی شرکت کی ۔ گاوں کے عوام صبح 9 بجے سے ہی ان کا انتظار کررہے تھے ۔ چیف منسٹر نے 12.30 گاوں پہونچنے کے بعد گاوں کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی اور یادداشت بھی وصول کی ۔ 1.44منٹ پر گاوں والوں سے خطاب کیا ۔ چیف منسٹر کی گاوں آمد پر یہاں کے عوام مسرت سے سرشار نظر آرہے تھے ۔ گیس گنڈہ منڈل کے مچا پور گاوں میں واقع انجینئرنگ کالج گراونڈ میں ہیلی کیاپٹر کے ذریعہ پہونچے چیف منسٹر کا ڈپٹی چیف منسٹرکڈیم سری ہری ‘ضلع پریشد چیر پرسن پدما ‘ضلع کلکٹر واکئی کرونا ‘ڈی آئی جی ملا ریڈی ‘پولیس کمشنر جی سدھیر بابو ‘ایس پی امبر کشور با ایم پی ایم ایل اے کنڈا سریکا ‘ جلہ دھر ما ریڈی مختلف محکموں کے عہدیدار خیر مقدم کیا ۔ ورنگل عرسم پیٹ روڈ پر چیف منسٹر کی فوٹو کے ساتھ ٹی آر ایس قائدین اور کارکنوں نے بڑْ بڑے بیانرس لگائے تھے گنگا دیو پلی کے اطراف پولیس کا سخت بندوبست تھا ۔ تقریبا ایک ہزارپولیس عملہ کو چیف منسٹر کے دورہ پر تعینات کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT