Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ورکرس ، ملازمین سے نیک خواہشات کا اظہار

ورکرس ، ملازمین سے نیک خواہشات کا اظہار

مئی ڈے کے موقع پر مرکزی وزیر لیبر دتاتریہ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 30 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : مئی ڈے تقاریب کے پیش نظر مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ نے تمام ورکرس ، ملازمین سے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ملک کے معمار بتایا ۔ یہاں پریس کانفرنس کے دوران مرکزی وزیر نے کہا کہ وہ ایک ملازم پی ایف اکاونٹ کے مقصد سے کام کررہے تھے موجودہ طور پر جس آجر کے پاس دس ملازم ہوں اس کو پی ایف کی گنجائش فراہم کرنا ہوگا تاہم انہوں نے مستقبل میں ایک ملازم ایک پی ایف کے مقصد سے کام کرنا ہوگا ۔ انہوں نے ملازمین ورکرس سے خواہش کی کہ وہ ملک کی ترقی کے لیے کام کریں ۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کو موافق ورکرس بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ مودی ملک میں بہتر پیداوار کو یقینی بنانے اقدامات کررہے ہیں جب کہ ورکرس اس میں اپنا بہتر حصہ ادا کرسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT