Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / وزارت داخلہ ، سزائے موت برخاست کرنے کی مخالف

وزارت داخلہ ، سزائے موت برخاست کرنے کی مخالف

نئی دہلی ۔ /4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزارت داخلہ کی جانب سے لاکمیشن کی ان سفارشات کو مسترد کردیئے جانے کا امکان ہے جس میں لاکمشین نے سزائے موت کے قانون کو یکسر طور پر برخاست کرنے کی سفارش کی ہے ۔ مرکزی معتمد داخلہ راجیو مہارشی اور دیگر سینئر عہدیداروں نے لاکمیشن کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا ہے ۔ جس نے سب سے بڑی سزا یعنی سزائے موت کو برخاست کردینے پر زور دیا ہے ۔ اس موضوع پر وزارت داخلہ میں غور و خوص کیا جارہا ہے ۔ اس ہفتہ کوئی نہ کوئی قطعی فیصلہ کیا جائے گا ۔ تاہم وزارت داخلہ سزائے موت کو برخاست کرنے کی مخالف ہے ۔ ملک میں دہشت گردی کے خطرات موجود ہیں تو سزائے موت کو برقرار رکھنا لازمی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT