Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / وزارت داخلہ کے عہدیدار کی ضمانت منظور

وزارت داخلہ کے عہدیدار کی ضمانت منظور

نئی دہلی۔/7جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) خصوصی عدالت نے آج وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار آنند جوشی کی ضمانت منظور کردی ہے جنہیں مالی فوائد کیلئے مختلف غیر سرکاری تنظیموں کو ایف سی آر اے کے تحت اندھا دھند نوٹس جاری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ ملزم کو بلا تعین مدت جیل میں نہیں رکھا جاسکتا۔سی بی آئی کے خصوصی جج ونود کمار نے جوشی کو یہ راحت فراہم کی جو کہ وزارت داخلہ میں انڈر سکریٹری ہیں۔ عدالت سے رہائی کیلئے 50ہزار روپئے کا شخصی مچلکہ اور اس کے مماثل 2ضمانتیں پیش کی گئیں۔

TOPPOPULARRECENT