Sunday , August 20 2017
Home / سیاسیات / وزارت عظمیٰ کیلئے انتہائی موزوں ہوں: اعظم خان

وزارت عظمیٰ کیلئے انتہائی موزوں ہوں: اعظم خان

کانپور ۔ 15 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے سینئر وزیر اعظم خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم کے عہدہ کیلئے وہ ’’موزوں ترین‘‘ شخص ہیں۔ اگر نریندر مودی مستعفی ہوجائیں اور تمام ارکان پارلیمنٹ انہیں وزیراعظم منتخب کریں تو وہ اس اعلیٰ ترین عہدہ پر فائز ہونے کے خواہاں ہیں۔ ایسا کرنے سے ملک بھر میں ا یک اچھا پیام ملے گا اور ہندوستان ہر گزرتے دن کے ساتھ ترقی کرتا جائے گا ۔ اعظم خان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سماج وادی سربراہ ملائم سنگھ یادو وزارت عظمیٰ عہدہ کیلئے بحیثیت امیدوار ان کی تائید کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی وقت آئے گا ملائم سنگھ میرے نام کی تجویز پیش کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT