Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / وزارت مواصلات کی تقسیم، آئی ٹی کیلئے نئی وزارت

وزارت مواصلات کی تقسیم، آئی ٹی کیلئے نئی وزارت

نئی دہلی ۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مرکز نے وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تقسیم کے بعد ایک نئی وزارت الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قیام عمل میں لائی ہے جس کا مقصد انٹرنیٹ پر آدھار اور دیگر متعلقہ خدمات کو خصوصی طور پر فروغ دینا ہے۔ اس فیصلہ کے مطابق اب وزارت مواصلات اور وزارت الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے دو وزارتیں ہوں گی۔ علاوہ ازیں وزارت مواصلات میں دو حکمہ جات ہوں گے جن میں ایک ٹیلی کمیونکیشنس اور دوسرا ڈاک ہوگا۔ محکمہ الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی جو پہلے غیرمنقسم شدہ وزارت کے تحت تھا اب نئی وزارت الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت رہے گا۔
یمن میں ہندوستانی عیسائی پادری کا اغوا
نئی دہلی ۔ 20 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : خانہ جنگی سے متاثرہ یمن میں مغویہ ایک عیسائی پادری کی بحفاظت رہائی کے لیے ممکنہ کوشش جاری ہے گو کہ اس طرح کی کوششوں کی کامیابی وقت درکار ہوتا ہے ۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج لوک سبھا میں یہ اطلاع دی اور ارکان سے کہا کہ وہ ، حکومت پر بھروسہ رکھیں ۔ انہوں نے بتایا کہ نریندر مودی نے ان ممالک سے بات چیت کی ہے جن کی یمن میں رسائی حاصل ہے ۔ جب کہ وہاں پر ہندوستانی سفارتخانہ موجود نہیں ہے ۔ کیرالا سے وابستہ ارکان پارلیمنٹ نے یہ مسئلہ اٹھایا اور بتایا کہ سماجی میڈیا میں عیسائی پادری کی تصویر سے بے چینی پیدا ہوگئی ہے ۔ واضح رہے کہ کیرالا سے تعلق رکھنے والے عیسائی پادری کا ماہ مارچ میں اسلامک اسٹیٹ نے اغواء کرلیا تھا جس نے یمن کے شہر ایڈن میں مدرٹریسا مشنریز آف چاریٹی کے زیر انتظام اولڈ ایج ہوم ( بیت المعمرین ) پر حملہ کردیا تھا ۔ اس حملہ میں تقریبا 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT