Sunday , April 30 2017
Home / ہندوستان / وزارت ِمحنت اورفینانس 8.65% ای پی ایف شرح سود سے متفق

وزارت ِمحنت اورفینانس 8.65% ای پی ایف شرح سود سے متفق

نئی دہلی۔ 14 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر محنت بنڈارو دتاتریہ نے آج کہا کہ ای پی ایف ڈپازٹ پر وزارتِ محنت اور وزارت فینانس 8.65% شرح سود سے اتفاق کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ شخصی طور پر اس کیلئے پیروی کریں گے، کیونکہ حکومت کی جانب سے ہنوز اس کی منظوری حاصل نہیں ہوئی ہے۔ ای پی ایف مالی 2015-16ء کیلئے 8.8% شرح سود دے چکا ہے۔ اس میں ڈپازٹ کروانے والے 4 کروڑ افراد ہے۔ 8.65% شرح سود کی ادائیگی کے بعد بھی ای پی ایف کے پاس 2.69 کروڑ روپئے کی فاضل رقم موجود رہے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT