Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / وزرائے اعظم ہندونیپال کی اچانک ملاقات

وزرائے اعظم ہندونیپال کی اچانک ملاقات

نئی دہلی ۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج وزیراعظم نیپال شیربہادردیوبا کا اپنی قیامگاہ پر استقبال کیا۔ ان کے چار روزہ دورہ پر ہندوستان آمد کے بعد فوری طور پر یہ اچانک ملاقات ہوئی۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ یہ ملاقات مقررہ نہیں تھی۔ تفصیلی مذاکرات کل ہوں گے جن میں دونوں وزرائے اعظم پورے باہمی تعلقات کے منظرنامہ کا جائزہ لیں گے اور ان میں مزید اضافہ کے طریقوں پر بشمول تجارت و سرمایہ کاری غور کریں گے۔ احمدآباد سے موصولہ اطلاع کے بموجب وزیراعظم نریندر مودی 17 ستمبر کو دورہ گجرات کے موقع پر اپنی سالگرہ کے موقع پر دورہ کریں گے۔ ریاستی بی جے پی کے ترجمان بھرت پانڈیا نے آج اس کی اطلاع دی۔ دریں اثناء ڈیم کی سطح آب 138.68 میٹر کرنے کیلئے بعدازاں دروازے کھول دیئے جائیں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT