Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / وزرا ، ارکان اسمبلی کو پارکس کی ذمہ داری :وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راو

وزرا ، ارکان اسمبلی کو پارکس کی ذمہ داری :وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راو

حیدرآباد 23جولائی (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے آج صبح شہر حیدرآباد کے بنجارہ ہلز کے وینگل راؤ پارک کا اعلی افسروں کے ساتھ اچانک معائنہ کیا ۔گزشتہ چند دنوں سے اس پارک میں صفائی کے ناقص انتظامات اور سکیوریٹی نہ ہونے کی کے ٹی راما راؤ سے واٹس ایپ کے ذریعہ شکایت کی گئی تھی جس پر آج صبح انہوں نے خود اعلی افسروں کے ساتھ اس پارک کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ انہوں نے چہل قدمی کرنے والوں سے بات چیت کرکے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی ۔ واٹر بورڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر کشور نے اس پارک کی ذمہ داری قبول کرلی ۔ اس پارک کی سہولت پر بلوپرنٹ تیار کیا جائے گا ۔ اس کی بہتری کیلئے درکار فنڈس کا انتظام کرنے کی کے ٹی راما راؤ نے یقین دہانی کرائی ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ سرسبزی و شادابی اور جنگلات میں اضافہ کیلئے حکومت تلنگانہ کی جانب سے ہریتا ہارم پروگرام شروع کیا گیا ہے ۔ ذات پات اور مذہب سے بالاتر ہوکر عوام اس میں حصہ لے رہے ہیں ۔ اس پروگرام کے 20دنوں میں 14کروڑ پودے لگائے گئے ۔ وزیر اعلی کے چندرشیکھر راو کا ماننا ہے کہ صرف شجرکاری کافی نہیں ہے بلکہ پودوں کے تحفظ کی ضرورت ہے کیونکہ حیدرآباد کنکریٹ کے جنگل میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ یہاں پارکس کی کمی ہے ،جو پارکس پہلے سے موجود ہیں ان کا تحفظ ضروری ہے ۔ مستقبل میں ان پارکس میں مزید بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی ذمہ داری حکومت کی ہے ۔ ان پارکس کو مزید خوبصورت بنایا جائے گا اور تمام پارکس پر توجہ دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ میئر حیدرآباد ‘ ڈپٹی میئر ‘ وزرا ‘ ارکان اسمبلی اور وہ خود بھی پارکس کی ذمہ داری قبول کریں گے جہاں غیر مجاز قبضوں کو برخاست کرتے ہوئے ان کی دیکھ بھال کی جائے گی ۔ انہوں نے کارپوریٹرس پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے ڈیویژن کے پارکس کا معائنہ کریں جہاں واکرس ایسوسی ایشن کی میٹنگ طلب کرتے ہوئے چہل قدمی کیلئے آنے والوں کی رائے حاصل کی جائے اور بنیادی سہولتوں کیلئے بلو پرنٹ تیار کیا جائے ۔اسی دوران شہرحیدرآباد میں بنیادی سہولتیں فراہم کرنے اور شہر میں ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کیلئے ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ کا آسک کمپنی کے نمائندوں اور افسروں کے ساتھ ذہن سازی میٹنگ منعقد کی جس میں شہر حیدرآباد میں بس شیلٹرس ‘ پارک اور دیگر ترقیاتی کاموں کے علاوہ سوچھ حیدرآباد پروگرام میں آسک کمپنی کو حصہ دار بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پہلے مرحلہ کے تحت آسک کمپنی کے ذریعہ150 مقامات پر کاموں کا آغاز کیا جائے گا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT