Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / وزنی شیشہ سے زخمی دو افراد کی موت

وزنی شیشہ سے زخمی دو افراد کی موت

حیدرآباد /11 مئی ( سیاست نیوز ) میرپیٹ اور کنچن باغ کے علاقہ میں پیش آئے واقعہ میں دو افراد مشتبہ طور پر وزنی شٹر گرنے سے فوت ہوگئے ۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق 43 سالہ قدوس جو عطاپور علاقہ کا ساکن پیشہ سے ایک گلاس فیکٹری میں ملازمت کرنا تھا ۔ یہ شخص گذشتہ روز لاری سے سامان لادنے کہ دوران وزنی شیشہ کی زد میں اکر شدید زخمی ہوگیاتھا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ کنچن باغ پولیس کے مطابق 30 سالہ بھوپال جو محبوب نگر کا متوطن تھا کل حافظ بابا نگر کے علاقہ میں مزدوری کا کام کر رہاتھا ۔ مشتبہ طور پر سیڑھی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔

پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
سگریٹ دلانے سے انکار پر قتل
حیدرآباد /11 مئی ( سیاست نیوز ) سائبرآباد حدود میں ایک سگریٹ کیلئے ایک شخص کا قتل کردیا گیا ۔ بتایا  جاتا ہے کہ 40 سالہ راملو اپنے محلہ کے شخص کے حملہ میں فوت ہوگیا ۔ چونکہ اس نے حملہ آور شخص کو سگریٹ دلانے سے انکار کردیا تھا ۔ یہ واقعہ جگت گیری گٹہ پولیس اسٹیشن کے حدود بال ریڈی نگر کالونی میں پیش آیا پیشہ سے مزدور راملو اپنے محلہ میں واقعہ رحیم الدین کی کرانہ اسٹور پر موجود تھا ۔ اکثر وہ اس دوکان سے خریداری کرتا تھا ۔ اچانک اسی محلہ کا ایک شخص بھی کرانے کی دوکان پر پہونچا اور اس سے مطالبہ کیا کہ وہ اسے سگریٹ خرید کر دے ۔ تاہم اس شخص نے انکار کردیا ۔ جس پر برہم شخص نے راملو پر پتھر سے حملہ کردیا اور متعدد وار کرتے ہیوئے اسے شدید زخمی کردیا ۔ شدید زخمی حالت میں راملو ہاسپٹل میں علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT