Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / وزنی ہتھوڑی سر پر گرنے سے مزدور ہلاک

وزنی ہتھوڑی سر پر گرنے سے مزدور ہلاک

حیدرآباد۔ 7 فروری (سیاست نیوز) گچی باؤلی علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں زیرتعمیر عمارت میں کام میں مصروف ایک مزدور کے سَر پر وزنی ہتھوڑی گرگئی جس کے سبب وہ برسر موقع فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ سائیلو جس کا تعلق ٹیلا پور ضلع میدک سے ہے، زیرتعمیر عمارت میں کام میں مصروف تھا کہ اس کے سَر پر اچانک ایک آہنی ہتھوڑی گر پڑی جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسے مقامی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ گچی باؤلی پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT