Saturday , October 21 2017
Home / خواتین کا صفحہ / وزن کم کرنے کیلئے آم کھائیں

وزن کم کرنے کیلئے آم کھائیں

جن لوگوں کا وزن ضرورت سے زیادہ ہے اور وہ آم کے بھی شوقین ہیں، انھیں چاہئے کہ آموں کے موجودہ موسم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور خوب آم کھائیں لیکن وزن گھٹانے کے لئے انھیں بطور دوا آم کے ساتھ یا بعد میں ہی سہی، آم کے چھلکے بھی کھانے ہوں گے۔ آم کے گودے میں بھی ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو وزن کم کرنے میں معاونت کرتی ہیں۔ یہ پھل غذائیت بخش اجزاء سے بھرا ہوتا ہے۔ اگر ہم کھانا کم کھائیں اور کھانے کے بعد یا اس کے دوران آم کھالیں تو روزانہ کی غذائیت کا بڑا حصہ صرف اس سے پورا ہوسکتا ہے۔ آم ’’بیٹا کیروٹین‘‘ کے حصول کا بہترین اور اعلیٰ ذریعہ ہیں، اگر اس اینٹی آکسیڈنٹ مادے کو زیادہ استعمال کیا جائے تو بعض مخصوص سرطانوں کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ آم میں ایک اور Carotenoid مادہ وافر ہوتا ہے جسے Lycopenc کہتے ہیں۔ یہ بھی ایک اہم اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔ ’’لائیکوپن‘‘ خلیات کی حفاظت کرتا ہے اور رسولی کی افزائش روکتا ہے۔ صرف ایک آم کھانے سے ہمیں وٹامن C کی اتنی مقدار حاصل ہوجاتی ہے جو ہمارے پورے دن کی ضرورت کو پورا کرسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT